اداروں کیخلاف سوشل میڈیا مہم میں بھارت اور خوارج ملوث ہیں، گورنر سندھ

برمنگھم(پاک صحافت) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اداروں کےخلاف سوشل میڈیا مہم میں بھارتی ایجنٹس اور خوارج ملوث ہیں۔ یہ بات انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

برمنگھم میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے معاشی اور معاشرتی نظام کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی جہاں بھی ہوں، ان کی پہچان پاکستانی نژاد ہونا ہے، ہمیں کسی کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کھڑا ہونا ہے۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے، اس کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے