اعظم نذیر تارڑ

اداروں کو چاہیے کہ آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔ وزیر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اداروں کو چاہیے کہ آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت اور پارلیمنٹ آمنے سامنے نہیں ہیں، فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈز کا کسٹوڈین پارلیمان ہے، سپریم کورٹ کو علم تھا کہ فنڈز کے لیے بعد میں منظوری لینا ہوگی۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ بعد میں منظوری نہیں دیتی تو پھر یہ 21 ارب کس لیے لیے جاتے؟ پہلے بھی پارلیمنٹ میں گئے مگر وہاں سے اجازت نہیں ملی۔ جونیئر ججز سے متعلق پہلا فیصلہ وکلا برادری کے مشورے سے کیا تھا، جونیئر ججز سے متعلق دوسرے فیصلے پر عسکری قیادت بھی آن بورڈ تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے حکم دیا کہ چیف جسٹس کی رائے کے مطابق ووٹ دیں، فواد چوہدری چھوٹے بھائی ہیں ان کی زبان ذرا زیادہ دراز ہے۔ جولائی سے اداروں میں تناؤ کی کیفیت چل رہی تھی، میں نے عہدے سے استعفا دیا بعد میں سب نے آکر منایا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے