اسلام آباد (پاک صحافت) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سیاست کے ساتھ صحافت میں دوغلاپن چلتا رہا تو یہ سب نہیں چلے گا، صحافتی اداروں کے مالکان کو دوہرا معیار ترک کرنا ہوگا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میڈیا مالکان کو آزادی صحافت کا خیال رکھنا چاہیئے، سیاستدان تو آسان ہدف ہیں، صحافی پیکا ایکٹ کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ صحافت کی آزادی بہت ضروری ہے، ہم سب کے لیے ایمانداری بہت ضروری ہے، صحافتی آزادی کی جنگ میں آپ کے ساتھ ہوں۔ وزیردفاع نے مزید کہا کہ سیاست کے ساتھ صحافت میں دوغلا پن چلتا رہا تو یہ سب نہیں چلے گا، صحافتی اداروں کے مالکان کو دوہرا معیار ترک کرنا ہوگا۔ اداروں میں دوغلا پن کسی صورت نہیں ہونا چاہیئے۔
نیوزکانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آزادی صحافت کا مطلب ایک ستون کو مضبوط کرنا ہے، پی ٹی آئی دور میں ہم سب جیل میں تھے۔ پی ٹی آئی دورمیں لوگ ٹی وی پر بیٹھ کرجھوٹے الزامات لگاتے تھے۔ رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ القادریونیورسٹی، یونیورسٹی نہیں، القادرٹرسٹ کے نام 438 ایکڑ زمین ہے، القادر ٹرسٹ پربھی مکمل تحقیقات درکار ہیں، میڈیا کو کہہ رہا ہوں کہ دوہرا معیارختم کرے۔