اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے رہنما اختیار ولی کو وزیراعظم شہباز شریف کا کوآرڈینیٹر برائے خیبرپختونخوا مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس نے اختیار ولی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اختیار ولی کی بطور کوآرڈینیٹر تعیناتی اعزازی بنیادوں پرکی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اختیار ولی نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
وزیراعظم نے اختیار ولی کو خیبرپختونخوا میں پارٹی معاملات پر عوامی روابط مزید بہتر بنانےکی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اختیار ولی نے پرویز خٹک کو کابینہ میں شامل کرنے پر وزیراعظم کے سامنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
Short Link
Copied