نارووال (پاک صحافت) ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے عمران خان کو نارووال سے آئندہ الیکشن لڑنے کی دعوت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے عمران خان کو نارووال سے آئندہ الیکشن لڑنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کو نارووال سے آئندہ الیکشن لڑنے اور انشاءاللہ اپنی ضمانت ضبط کرانے کی دعوت ہے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی کو نارووال سے آئندہ الیکشن لڑنے اور انشاءاللہ اپنی ضبط کرانے کی دعوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار سال صرف جھوٹے مقدمے بنائے اور توشہ خانہ کا مال چوری کیا، چوری پکڑی گئی تو چیخیں نکل رہی ہیں۔
Short Link
Copied