احسن اقبال کو ایشیائی تنظیم کی جانب سے ایوارڈ

احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر احسن اقبال کو ایشیائی تنظیم کی جانب سے سماجی و اقتصادی ترقی کی کوششوں پر کوالالمپور میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال کو ایشیائی پروڈکٹیوٹی تنظیم نے پالیسی، اسٹریٹجک سوچ اور موثر قیادت کے ذریعے ترقی کی کوششوں میں شاندار شراکت پر ایوارڈ دیا۔

تنظیم نے اعتراف کیا کہ احسن اقبال نے بین الاقوامی نیٹ ورکس کے ذریعے پاکستان میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے جدید منصوبوں کو نافذ کیا۔

یاد رہے کہ ایشیائی پروڈکٹیوٹی تنظیم کا قیام 60ء کی دہائی میں عمل میں آیا تھا۔ جس میں پاکستان سمیت 21 ممالک شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے