اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیس کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کو کباڑا کرنے پر عمران خان کے خلاف کیس کروں گا، اسپورٹس کمپلیکس کی بحالی پر اضافی اخراجات عمران خان اور نیب سے نکلوائیں گے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان 4 سال میں پاکستانی معیشت کو بم باندھ کر گئے، معیشت کو لگائی عمران حکومت کی بارودی سرنگوں کو ہمیں صاف کرنا ہے۔ عمران خان نے اپنی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے تمام اداروں کو تباہ و برباد کردیا ہے جبکہ ہم آہستہ آہستہ سب ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔