احسن اقبال کا سپریم کورٹ سے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرنے کا مطالبہ

احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو ڈسکہ میں ہونے والی دھاندلی پر طلب کرے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکہ رپورٹ کے بعد حکومت کے ساتھ رعایت نہیں ہونی چاہیے۔ دھاندلی کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے کسی ای وی ایم کی ضرورت نہیں۔ ڈسکہ میں ہونے والی دھاندلی کا ایک ایک ثبوت الیکشن کمیشن کو مل چکا ہے۔

رہنما ن لیگ احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ ہم نیب کے آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کریں گے، نیب کو وزیراعظم کا ذیلی ادارہ بنا دیا گیا ہے۔ جب نیب چیئرمین نے حکم ماننے سے انکار کیا تو کان سے پکڑ کر باہر کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں چھپ رہے ہیں۔ عمران خان کیوں نہیں بتاتے کہ کس نے کیا تحفہ دیا ہے۔ عمران خان سے صرف پوچھا گیا ہے کہ کیا تحفہ ملا یہ بتا دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے