اسلام آباد (پاک صحافت) پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ احتساب کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے والی بلی چینی اور گندم چوری کرنے والے چوہوں کے لئے سہولت کاری کا کردار ادا کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے گندم چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے گندم واپس لی۔ کورونا فنڈ سے چالیس ارب روپے چوہا چوری کر چکا ہے، احتساب کرنے والی بلی چینی اور گندم چوری کرنے والے چوہوں کی سہولت کار ہے۔
پلوشہ خان کا مزید کہنا ہے کہ 2018 سے چوہا ملک کی معیشت کو تباہ کر رہا ہے، عجیب وغریب چوہے نے کروڑوں کی گھڑی چھپائی ہوئی ہے۔ چوہے کے شکار کیلئے تیر کام دکھائے گا، چوہے کو نہ بھگایا تو گھر کی تمام چیزیں چوری کرے گا۔
Short Link
Copied