اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔ نواز شریف

نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، عوامی فلاح کے پروجیکٹ میں تاخیر کا سبب بننے والے قوانین میں ترامیم ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ موٹروے مسلم لیگ ن کے دور میں بنائے گئے، جس پر دوسرے روکتے رہے، پروجیکٹس بنانے کے ریکارڈ بنائے، دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ بھی ہمارے دور میں ختم ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام دوست پالیسیاں متعارف کروانے کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں، عوام کو ہر طرح کا ریلیف فراہم کیا جائے، پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عوام کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے