حیدرآباد (پاک صحافت) مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اتنی سیٹیں جیتیں گے کہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ سے اتنی سیٹیں جیتیں گے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ کوشش کرتی ہے شہریوں کو سہولت دے۔
مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پانی کی مقدار 35 سے بڑھا کر 70 ایم جی ڈی تک پہنچائی ہے۔ ہم نے تھرپارکر اور تھر تک پانی پہنچایا۔
سابق وزیراعلی نے کہا کہ حیدرآباد میں جعلی طریقے سے قابض لوگوں نے اسے کھنڈرات بنادیا ہے۔
Short Link
Copied