اتحادی حکومت انتخابی اصلاحات کے بعد آزادانہ صاف اور شفاف انتخابات کرائے گی۔ نیربخاری

نیر بخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) نیر بخاری کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت انتخابی اصلاحات کے بعد ہی آزادانہ، صاف اور شفاف انتخابات منعقد کرائے گی، عمران خان کرپشن اسکینڈلز سے بچنے کے لئے اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نیر بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وکیل نے الیکشن کمیشن کے سامنے عمران خان کے باخبر ہونے کی گواہی دے کر ٹھوس ثبوت فراہم کر دیا ہے۔ آئین کے تحت ملک دشمن ممالک کے شہریوں سے فنڈنگ لینے والا پارٹی سربراہ غداری کے زمرے میں آتا ہے۔

نیر بخاری کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں 3 اپریل سے اب تک آئین شکنی عناصر کے خلاف آئین اور قانون کے تحت فیصلہ کن کارروائی ہوگی۔ آئینی ہتھیار کے ذریعے نکالے گئے آئین شکن عناصر کیساتھ آئین اور قانون کے مطابق نمٹا جائے، الیکشن کمیشن نے قانون اور قوائد کے تحت پی ٹی آئی منحرف اراکین کے خلاف ریفرینس مسترد کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے