کراچی (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ اب عوام کا غصب ہوگا اور یہ حکومت ہوگی۔ عوام مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب چیئرمین کی تقرری کے لئے فوری طور پر آئین کے مطابق اپوزیشن لیڈر سے مشورہ کیا جائے جبکہ کالعدم تنظیم کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو قوم کے سامنے پیش کیا جائے۔
رہنما ن لیگ احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ نیب کے چئیرمین کو اب وزیراعظم کے ماتحت کردیا گیا ہے۔ ہمارا موقف واضح ہے کہ اب پاکستان کو بچانے کے لیے وفاق کو مضبوط کرنے کے لیےملک آئین کے مطابق چلایا جائے۔ پارلیمنٹ کو عزت دی جائے گی، عدلیہ آزاد ہوگی، میڈیا کو آزادی ہوگی تو ہی ملک مضبوط ہوگا۔
Short Link
Copied