اب عمران خان کو لانے والے بھی پریشان ہیں، ساجد میر

سینیٹر ساجد میر

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹر پروفیسر ساجدمیر نےپی ٹی آئی حکومت سمیت وزیر اعظم عمران خان کو نااہل ترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب عمران خان کو لانے والے خود بھی پریشان ہیں،  ہر طرف مہنگائی ہی مہنگائی ہے، ہنگائی کےطوفان نےغریب آدمی کاکچومر نکال دیا۔ ان کاکہنا ہے کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پروفیسر سینیٹر  ساجد میر نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔  خیال رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہاکہ 16اکتوبر کو فیصل آبادمیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کے جلسے میں حکومت کے خلاف بڑا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ پروفیسر ساجد میر کا یہ بھی کہنا تھاکہ پوری دنیا نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو مسترد کیاہے، الیکشن کمیشن نےبھی اعتراض کیاہے،یہ حکومت خود دھاندلی کی پیداوارہےاورانتخابی اصلاحات کاانکوحق نہیں ہے، ان کا الیکٹرونک مشین کے ذریعے الیکشن چوری کامنصوبہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے