ابھی کسی کا ٹکٹ فائنل نہیں لیکن سابق اراکین اسمبلی پہلی ترجیح ہیں۔ ایاز صادق

ایاز صادق

لاہور (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ابھی کسی کا ٹکٹ فائنل نہیں لیکن سابق اراکین اسمبلی پہلی ترجیح ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما مسلم لیگ ن ایاز صادق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور بلاول بھٹو سے متعلق کوئی ایسا بیان نہیں دینا چاہتا کہ تعلقات خراب ہوں۔

ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش کی مگر ناکام رہی، انتخابات اپنے وقت پر ہی ہونے چاہئیں اور وزیراعظم نوازشریف ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی بھی یہی خواہش ہے کہ وزیراعظم نوازشریف ہوں، آنے والا سال نواز شریف کی وجہ سے بہترین سال ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے