اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک مختلف ممالک سے 35 امدادی پروازیں امداد لے کر پاکستان پہنچ چکی ہیں اور مزید امداد کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے سب سے زیادہ پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچیں، وہاں سے 14 امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔ دوسرا نمبر ترکیہ سے آنے والی امدادی پروازوں کا ہے، وہاں سے کل 11 امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا مزید کہنا ہے کہ چین سے کل چار امدادی پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچیں جبکہ ازبکستان سے 01 امدادی پرواز سیلاب متاثرین کے لیے سامان لے کر پاکستان پہنچی ہے۔ قطر سے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچنے والی پروازوں کی تعداد 03 ہے جبکہ فرانس سے 1 امدادی پرواز امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہے۔