پاک فوج

آپریشن کے دوران شہید پاک فوج کے 2 جوانوں کی نماز جنازہ ادا

پشاور (پاک صحافت) پشاور میں آپریشن کے دوران شہید پاک فوج کے 2 جوانوں سپاہی بدام گل شہید اور سپاہی محمد ادریس شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا ڈسٹرکٹ پشاور کے سب ڈویژن حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کوہاٹ کے سپاہی بدام گل شہید اور صوابی کے سپاہی محمد ادریس شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور اور سول و عسکری حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر خفیہ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان اور سی ٹی ڈی کے 2 افسران شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے