عباداللہ خان

آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے پی ٹی آئی کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی

پشاور (پاک صحافت) ڈاکٹر عباداللہ خان کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے پی ٹی آئی کے قول و فعل میں تضاد موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ خان نے کہا ہے کہ مسائل کے شکار صوبے کا اسمبلی اجلاس ہی نہیں بلایا جا رہا، آپریشن پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی بات کرنے والے پی ٹی آئی والے خود اسمبلی اجلاس کیوں نہیں بلاتے؟۔

ڈاکٹر عباداللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ایشوز پر اسمبلی میں بات ہونی چاہئے، اس وقت اجتماعی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں کچھ اور یہاں کچھ اور کہتے ہیں، وزیراعلی کو چاہئے کہ بانی پی ٹی آئی سے پہلے ملیں بعد میں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کورکمانڈر کانفرنس

کورکمانڈر کانفرنس؛ عزمِ استحکام بہت ضروری قرار، بلاجواز تنقید اور قیاس آرائیوں پر تشویش کا اظہار

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت265ویں کور کمانڈرز کانفرنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے