خواجہ سعد رفیق

آپریشن عزمِ استحکام کا دائرہ پورا پاکستان ہوگا۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ آپریشن عزمِ استحکام کا دائرہ صرف ایک صوبہ نہیں بلکہ پورا پاکستان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں، ریاستی تنصیبات، عبادت گاہوں اور بے گناہ لوگوں پر حملے کرنے اور بم پھاڑنے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پی ٹی آئی حکومت میں دہشت گردوں سے مذاکرات اور انہیں ڈھیل دینے کی باجوہ ڈاکٹرائن نے بیک فائر کیا اور انہیں دوبارہ قدم جمانے کا موقع ملا جب کہ افغانستان کی امارت اسلامیہ اس مسئلے کو حل کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ذریعے پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے آن کیمرا سیشن میں آپریشن عزم استحکام کے بارے میں تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے