مریم نواز

آٹا کے نرخ بڑھانے کی اجازت نہیں دوں گی۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آٹا کے نرخ بڑھانے کی اجازت نہیں دوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نواز نے آٹے کے مارکیٹ نرخ منگوا کر سامنے رکھ دیے۔ محکمہ فوڈ کی بریفنگ میں پیش کردہ ڈیٹا مارکیٹ کے آٹا نرخ سے مختلف تھے۔ وزیراعلی نے آٹا کے نرخ کے غلط اعداد و شمار پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ پاکستان کوالٹی کنٹرول اسٹینڈرڈ کی کیٹیگری کے مطابق آٹا نرخ کے تعین کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلی نے محکمہ فوڈ کی ری اسٹرکچرنگ کی ہدایت کردی اور کرپٹ عناصر کے خلاف یقینی قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

مریم نواز نے محکمہ فوڈ کے افسران اور ملازمین کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا میکنزم بنانے کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ مافیاز اپنا کام کررہے ہیں اور محکمے سو رہے ہیں، محکمے اپنا کام نہیں کریں گے تو گورننس کیسے بہتر ہوگی، کسان اپنی گندم بیچ چکا ہے، اب مافیاز کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے