آمنہ بلوچ نے سیکریٹری خارجہ کی ذمے داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد (پاک صحافت) سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ نے سیکریٹری خارجہ کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔ اس حوالے سے ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ آمنہ بلوچ 33 ویں خارجہ سیکریٹری تعینات ہوئی ہیں، وہ ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ آمنہ بلوچ چین میں پاکستانی قونصل جنرل رہ چکی ہیں، وہ یورپی یونین، بیلجیم اور ملائیشیا میں پاکستانی سفیر رہ چکی ہیں۔ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ آمنہ بلوچ پاکستان کی دوسری خاتون سیکریٹری خارجہ ہیں، اس سے قبل تہمینہ جنجوعہ سیکریٹری خارجہ کے عہدے پر فائض رہ چکی ہیں۔

آمنہ بلوچ اس سے قبل بھی بیرون ممالک پاکستانی مشنز میں اہم عہدوں پر فائض رہ چکی ہیں، انہوں نے چین میں بطور کونسل جنرل اور ملائیشیا میں ہائی کمشنر کی ذمے داریاں نبھائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے