لاہور (پا صحافت) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو آج طلب کیا ہے۔ خیال رہے کہ نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طلبی پر ایک سوالنامہ تیار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پیش ہونے پر انہیں یہ سوالنامہ تھما دیا جائے گا۔ دوسری جانب سردار عثمان بزدار نیب لاہور کے روبرو پیش ہوتے ہیں یا نہیں یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو 14 ویں مرتبہ طلب کیا ہے جبکہ سردار عثمان بزدار اب تک صرف دو مرتبہ نیب لاہور کے روبرو پیش ہوئے ہیں۔