مریم نواز

آلائشیں اور صفائی نہ ہونے کی شکایت ملی تو فوری کارروائی ہوگی۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ آلائشیں اور صفائی نہ ہونے کی شکایت ملی تو فوری کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے عیدالاضحی کے موقع پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تعریف کرتے ہوئے افسران اور تمام ٹیموں کو شاباش دی اور کہا کہ شدید گرمی میں صفائی اور آلائشیں ٹھکانے لگانے پر کمپنی اور عملے کا جذبہ قابل تعریف ہے، پنجاب کے شہروں، تحصیلوں اور یوسیز میں انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کی خدمت کو سراہتے ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عیدالاضحی پر صفائی ستھرائی کی خود نگرانی کر رہی ہوں، شہریوں کی سہولیات کے لیے حکومتی مشینری کی نگرانی کر رہی ہوں، جہاں شکایت ملی فوری کارروائی ہوگی۔ کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں، اچھے کام پر شاباش ملے گی، فرض پورا نہ کرنے والے سزا کے لیے تیار رہیں، میڈیا اور شہری جہاں گند نظر آئے فوری سرکاری ہیلپ لائن پر آگاہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہری فرض ادا کرتے ہوئے آلائشیں اور گندگی متعین مقامات پر پھینکیں، شہری اپنا فرض ادا کریں تاکہ عملے کو فرائض کی ادائیگی میں آسانی ہو، صفائی ستھرائی کے مشن میں سب مل کر ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں

عقیل ملک

سنی اتحاد کونسل والے کس منہ سے مخصوص سیٹیں مانگ رہے ہیں۔ ترجمان حکومتی قانونی امور

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان حکومتی قانونی امور کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے