آفتاب شیرپاو کیجانب سے شہباز شریف کو رہائی پر مبارکباد

آفتاب شیرپاو

لاہور (پاک صحافت) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپاو نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی رہائی پر ان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب شیرپاو نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے شہباز شریف کی رہائی پر انہیں دلی طور پر مبارک باد پیش کی ہے۔ دونوں رہنماوں نے ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

آفتاب شیرپاو اور شہباز شریف نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔ دونوں رہنماوں نے ملک کو درپیش چیلنجز اور مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے