کوئٹہ (پاک صحافت) آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کوئٹہ پہنچ گئے، پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماؤں نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو کل ایوب اسٹیڈیم میں یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے بھی خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پی پی پی بلوچستان کی مختلف تنظیموں کے عہدیداران کے وفود سے بھی ملاقات کریں گے۔
نئیّربخاری، سلیم مانڈوی والا، شرجیل میمن سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی کوئٹہ پہنچے ہیں۔
Short Link
Copied