لاہور (پاک صحافت) سابق صدر آصف علی زرداری کے دورۂ لاہور کے دوران پنجاب کی کئی اہم شخصیات پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں آصف زرداری سے سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سےلاہور کا دورہ کرنے کے بعد حافظ آباد سے چوہدری انصر جبکہ گوجرانوالہ سے علی اشرف اور چوہدری حارث میراں پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔
واضح رہے کہ تینوں شخصیات نے آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چوہدری علی اشرف کا تعلق این اے 74 گوجرانوالہ، چوہدری انصر کا تعلق این اے 79 حافظ آباد جلال پور بھٹیاں اور چوہدری حارث میراں کا تعلق پی پی 58 گوجرانوالہ سے ہے۔
Short Link
Copied