آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات

آصف زرداری چوہدری شجاعت

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف علی زرداری کی پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ان کی رہائش گاہ پر ہوئی ہے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پنجاب کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور رخسانہ بنگش بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات کو سیاسی حوالے سے نہایت اہم قرار دیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے