لاہور (پاک صحافت) سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت سے ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ لاہور دورے پر آئے آصف علی زرداری سے پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات ہوئی ہے جس دوران ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے پاکستان شوگر مل ایسوسی ایشن کے صدر ذکا اشرف، بزنس مین ملک ریاض، صحافی سہیل وڑائچ، صحافی عامر میر، صنعتکار فواد مختار، مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے بھی تعزیت کی۔
Short Link
Copied