آصف زرداری کی چوہدری سالک حسین کی رہائش گاہ آمد، ق لیگ کا شاندار استقبال

آصف علی زرداری

لاہور (پاک صحافت) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں ق لیگ کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی رہائش گاہ آمد کی جس پر مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سمیت وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین نے سابق صدر آصف زرداری کا استقبال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ کے دونوں وفاقی وزرا ہماری حکومت کا اہم حصہ ہیں، ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت سیاست کا اثاثہ ہیں۔

واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے اس موقعے پر کہا کہ ق لیگ قومی حکومت کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کھڑی ہے اور اپنا وعدہ نبھا رہی ہے اور نبھاتی رہے گی۔ طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری آج ہمیں باقاعدہ طور پر کابینہ کا حصہ بننے پر مبارکباد دینے آئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے