اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ جس کے بعد تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ سنجیدہ شکل اختیار کرگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے آصف زرداری کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی، گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں میں سیاسی صورت حال پر بھی گفتگو ہوئی۔
مولانا فضل الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد حکومت کی اتحادی جماعتوں کے ساتھ بھی رابطہ کیا جائے گا اور انہیں تحریک عدم اعتماد میں شامل کرنے کی کوشش ہوگی۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے یقین دہانی کرائی کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔
Short Link
Copied