آصف زرداری کا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ، سیاسی روابط جاری رکھنے کا فیصلہ

آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک بار پھر سیاسی روابط جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کےدرمیان سیاسی رابطے بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ دونوں رہنماؤ نے ایک بار پھر سیاسی روابط جاری  رکھنے کا عزم کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فضل الرحمان نے آصف زرداری سے کچھ شکوے بھی کئے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے استعفوں کی شرط کو پی ڈی ایم کی ناکامی سے تعبیر کیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو بے تکلف اور دوستانہ پیرائے میں ہوئی جبکہ آصف زرداری اور فضل الرحمان میں رابطے جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے