آصف زرداری سے کئی سیاسی رہنماوں کی ملاقاتیں، پیپلزپارٹی میں شمولیت

آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زردای سے کئی سیاسی رہنماوں نے ملاقات کرکے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب رانا ارتضی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، جبکہ فیصل آباد سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی محمد علی شاہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر رانا ارسلان جاوید پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے، اس کے علاوہ ہری پور سے سابق آزاد امیدوار ذوالفقار قریشی بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہری پور سے تعلق رکھنے والے علی جواد بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے