آصف زرداری سے خیبر پختون خوا کے گورنر غلام علی کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر آصف زرداری سے خیبر پختون خوا کے گورنر غلام علی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی وفد اور جے یو آئی (ف) کے رہنما بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زردرای اور گورنر کے پی کے غلام علی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صوبے کے سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب پیپلز پارٹی خیبر پختون خوا کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک محمد سعید نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز آصف زرداری سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔ ملک سعید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سے ملاقات میں انتخابات سے متعلق بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے