آصف زرداری دو ہفتے لاہور میں قیام کے بعد کراچی روانہ

آصف زرداری

لاہور (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری لاہور میں 2 ہفتے قیام کے بعد واپس کراچی روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں قیام کے دوران مختلف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے مقامی قیادت کو پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے اور کارکنان کو فعال کرنے کی ہدایات بھی دیں۔

انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں مختلف ٹاس سونپے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے