اسلام آباد (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آصف زرداری بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری نے پارلیمان کو اختیارات دیے ہیں، آصف زرداری بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ آصف زرداری نے ماضی میں پہلے دفعہ اپنے اختیارات نیچے منتقل کیے۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری نے این ایف سی اور سی پیک کے تاریخی کام کیے ہیں، جبکہ وہ چاروں صوبوں کو جوڑیں گے۔ آصف زرداری تمام اداروں کو ساتھ بٹھائیں گے، ملک کو آگے چلنا ہے تو نفرت اور الزام تراشی کی سیاست ختم کرنا ہونگے۔
صدارتی الیکشن میں ووٹنگ سے متعلق انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی بات بھی سامنے ہے، کہ ووٹ نہیں دیں گے۔
Short Link
Copied