آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

چوہدری شجاعت زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) کے صدر آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات ہوئی ہے۔ شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم سے ان کی خیریت دریافت کی۔

ذرائع کے مطابق اس دوران صدر آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات کے موقع پر چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے