لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیر صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ آشوب چشم کو قرنطینہ کے ذریعے روکا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے لاہور میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آشوب چشم کی وجہ سے ادویات مارکیٹ میں قلت ہوئی، آنکھوں کی ادویات بلیک میں فروخت ہوئیں، افسوس ہے کہ آئی ڈراپس پر منافع خوری ہورہی ہے۔
ڈاکٹر جاوید اکرم کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں ڈینگی صرف بچوں کی بیماری ہے اور پاکستان واحد ملک ہے جہاں ڈینگی بڑوں میں ہے، پاکستان میں ڈینگی مردوں میں زیادہ ہوتا ہے اور پاکستان میں ڈینگی کی بیشتر اقسام رپورٹ ہورہی ہیں، ہمارے لیے ڈینگی کا تدارک ایک مشکل کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ آشوب چشم کے لیے کوئی خاص ادویات نہیں، آشوب چشم کو قرنطینہ کے ذریعے روکا جاسکتا ہے۔