آسٹریلوی ہائی کمشنر کے گھر سیاسی رہنماوں کی ملاقات معمول کا حصہ ہے۔ ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ہائی کمشنر کے گھر ناشتہ پر سیاسی رہنماوں کی ملاقات بھی معمول کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان وزارت خارجہ نے ڈونلڈ بلوم اور سکندر سلطان راجہ کے مابین گزشتہ روز ہونے والی بیٹھک کی ٹصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتکاروں کی مقامی سیاسی رہنماوں سے ملاقات معمول کی بات ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات کی تفصیلات کے لیے امریکی سفارت خانہ اور الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا جائے، البتہ آسٹریلوی ہائی کمشنر کے گھر ناشتہ پر سیاسی رہنماوں کی ملاقات بھی معمول کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ گرفتاری سے قبل شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے پی ٹی آئی کے کچھ رہنماوں کو ناشتے پر مدعو کیا تھا، جس میں امریکی سفیر اور دیگر موجود تھے، اس موقع پر ہم نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر اپنا موقف پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے