اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام مہنگائی، بے روزگاری اور حکمرانوں کے پیدا کردہ بحرانوں سے تنگ آگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 مارچ کو اسلام آباد پہنچنے والے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے آزاد کشمیر سے عوام کا سمندر امڈ آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے اراکانِ اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے زرداری ہاوَس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوارن آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس موقعے پر فریال تالپور کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت کل سے شروع ہونے والے عوامی مارچ کے حوالے سے تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق فریال تالپور نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام مہنگائی، بے روزگاری اور حکمرانوں کے پیدا کردہ بحرانوں سے تنگ آگئے ہیں۔