آزاد اور خودمختار پاکستان کی بقا کے لیے شہداء کا کردار ناقابل فراموش ہے، عامر میر

عامر میر

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ   آزاد اور خودمختار پاکستان کی بقا کے لیے شہداء کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے شہداءکی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق  یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان سے متعلق خصوصی پیغام میں عامر میر نے کہا کہ یومِ تکریمِ شہداءکا مقصد شہداءکی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ خیال رہے کہ  یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان پر آج ملک بھر میں خصوصی پروگرام اور تقریبات ہوں گی۔

واضح رہے کہ آج کے دن کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں یادگارِ شہدا پر ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر مہمانِ خصوصی تھے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھول رکھے، فاتحہ خوانی اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے