آصف زرداری

آزادی صحافت کیساتھ ہوں لیکن سوشل میڈیا میں گروپنگ نظر آتی ہے۔ صدر مملکت

لاہور (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آزادی صحافت کے ساتھ ہوں لیکن سوشل میڈیا میں گروپنگ نظر آتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور الحمرا آرٹ کونسل میں صحافی وارث میر کی یاد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری تھے۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایمان ہے جانا اس دن ہے جب مولا کو لے جانا ہے، زندگی میں ہر کسی پر آزمائش آتی ہے اور ہر آزمائش کا سامنا کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتا ٹی وی میں میری غیبت ہوتی ہے جسے اپنے لیے ثواب سمجھتا ہوں، جتنی تنقید مجھ پر ہوئی کسی اور پر نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ تقریب میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ، حسن مرتضی، حامد میر، فیصل میر سمیت راجہ پرویز اشرف، رضا ربانی اور پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت نے شرکت کی۔ تقریب میں بڑی تعداد میں صحافی، ادیب، سیاست دان اور سول سوسائٹی کے ارکان بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے