آزادکشمیر کے اٹھائیسویں صدر نے حلف اٹھا لیا

بیرسٹر سلطان محمود

مظفرآباد (پاک صحافت) سلطان محمود چوہدری نے آزادکشمیر کے اٹھائیسویں صدر کی حیثیت سے آج حلف اٹھا لیا ہے۔ وہ اس سے قبل آزادکشمیر کے وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے آزاد کشمیر کے نئے صدر کا حلف لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے انہیں چند روز قبل صدارت کے لئے نامزد کیا تھا۔

دوسری جانب حلف برداری کی تقریب میں سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی سمیت سابق وزراء اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یاد رہے کہ سلطان محمود چوہدری آزادکشمیر کے معروف و مشہور اور بہت ہی پرانے سیاستدان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے