رانا ثناء اللہ

آرمی چیف کے نام بانی پی ٹی آئی کے پیغام پر حکومتی ردعمل سامنے آگیا

(پاک صحافت) آرمی چیف کے نام بانی پی ٹی آئی کے پیغام پر حکومت کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے پیغام پر ردعمل میں وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فوج، آرمی چیف اور ریاست کے خلاف ان کا پروپیگنڈا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، اس طرح کےبیان سے یہ ساری چیزیں بھلائی نہیں جا سکتیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنی نجی محفلوں میں کہتے ہیں کہ ہماری بات ہوگئی ہے، نومبر میں چیف جسٹس بدلتے ہی الیکشن کی تیاری کریں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان چیزوں کو اکٹھا کر کے دیکھیں تو پی ٹی آئی کی قیادت کی گفتگو پر شک ہوتا ہے، ہمیں الرٹ رہنا ہوگا اور ان چیزوں کو مینیج کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نظر آرہا ہے کہ یہ کچھ کرنے جا رہے ہیں یا کوشش کریں گے، یہ جال بُن رہے ہیں تاکہ کوئی راستہ نکل سکے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے