ارشد ندیم

آرمی چیف کی طرف سے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب، کھیلوں کی نمایاں شخصیات کی بھی شرکت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی طرف سے پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اولمپئن ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آرمی آڈیٹوریم جی ایچ کیو میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ آرمی چیف نے ارشد ندیم کو سنگلز ایونٹ میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے اور نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی اور ارشد ندیم کے عزم، استقامت اور بہترین کارکردگی کو سراہا۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی پوری قوم کیلئے فخر ہے، ارشد ندیم کی کامیابی سے پوری قوم کو خوشیاں ملیں۔ آرمی چیف نے نوجوانوں کی ترقی کو خوشحال معاشرے کے لئے اہم قرار دیا اور کہا کہ ارشد کا آغاز سے عظمت کے حصول تک کا سفر متاثر کن رہا۔

اس موقع پر ارشد ندیم نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے