آرمی چیف کی تعیناتی مقررہ وقت اور آئین کے مطابق ہوگی۔ شیری رحمان

شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، اس کا فیصلہ مقررہ وقت اور آئین کے مطابق ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ساری عمر یوٹرن لیے، آرمی چیف کے بارے میں بیان پر ان کا یوٹرن کوئی تعجب کی بات نہیں۔ عمران خان اداروں سے متعلق متنازع بیانات دے کر کہتے ہیں یہ ان کے ان سوئنگ یارکر ہیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان اپنے سیاسی مفاد کے لیے اس معاملے کو فوری انتخابات سے مشروط کررہے ہیں۔ جو ادارہ سیاست سے دور رہنا چاہتا ہے عمران خان اس کو بار بار سیاسی بیانیہ کا حصہ بنا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے