جنرل عاصم منیر

آرمی چیف کا دورہ وانا، انسداد دہشتگردی کی جاری کارروائیوں پر بریفنگ

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کی جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وانا میں کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔ وانا آمد پر آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف کو ترقیاتی اقدامات کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے افسران اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے جوانوں کی تیاری اور غیرمعمولی حوصلے کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے دشمن قوتوں اور انکے سہولت کاروں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کےلیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مدد فراہم کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج بالخصوص کے پی پولیس کو ان کی استعداد کار بڑھانے کےلیے مستقل مدد اور تکنیکی مدد فراہم کرتی رہے گی۔ آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان انٹیگریٹڈ ڈیویلپمنٹ پلان کے تحت امن برقرار رکھنے اور عوام کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بھر میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجراء کا آغاز

کراچی (پاک صحافت) سندھ بھر کے شہریوں کے لیے خوش خبری اب صوبے کی تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے