اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج پارلیمانی جمہوریت کی روح زندہ ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج عملاً کرکے دکھا دیا ہے ہر چیز کا اپنا اپنا وقت ہوتا ہے۔ وقت پر اگر وہ چیز خوش اسلوبی سے ہوجائے تو بہتر ہوتا ہے، غیر ضروری شور مچانا اور کرنا کچھ نہیں، یہ ماضی کی روایتیں ہیں۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ وہی بات کرنی چاہیے جس پر ہم عمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا مفاد اور پارلیمنٹ کی بالادستی ہے، آج پارلیمانی جمہوریت کی روح زندہ ہوگئی ہے۔
Short Link
Copied