مریم نواز

آج والدین کی بے لوث محبت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج والدین کی بے لوث محبت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے والدین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج والدین کی بے لوث محبت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ والدین کی محبت کو سال کے 365 دن خراج تحسین پیش کیا جانا چاہئے۔ بیٹی اور ماں کی حیثیت سے والدین کے پیار و محبت اور رہنمائی کی ضرورت کا بخوبی احساس ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ذمہ دار شہری بنانے کے لیے والدین غیر مشروط محبت، پیار اور دیکھ بھال کے ساتھ پرورش کرتے ہیں۔ میں تمام والدین کی انتھک کوششوں اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہوں اور شکریہ ادا کرتی ہوں۔ والدین کا اپنے بچوں کی بہتر زندگی کے لیے غیر متزلزل عزم خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین اللہ کریم کا سب سے قیمتی ترین انعام ہیں، اپنے والدین کی قدر اور احترام کریں۔ قرآن و سنت میں والدین کی درجات اور عزت و تکریم بیان کی گئی ہے۔ بڑھاپے میں والدین کی خصوصی دیکھ بھال اور اف تک نہ کہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جرائم کیخلاف ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے