اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان ہیں، ان کی نااہلی و ناکامی کی وجہ سے آج پاکستانی عوام کو یہ دن دیکھنا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی تباہی اور مہنگائی کا گند عمران خان نے پھیلایا۔ عمران صاحب خود بنی گالہ میں چھپ کر عوام کو سڑکوں پر بلارہے ہیں، عمران صاحب عوام کو احتجاج کی کال نہ دیں، اپنی نالائقی اور ناہلی کا ماتم کریں۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران صاحب عوام چند ہیروں، سینکڑوں کنال زمین اور مالی فوائد کے لئے قومی اور عوام مفاد پر سودا کرنے والوں کے ساتھ نہیں نکلتی۔ انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ مہنگائی کی تباہی عمران صاحب لائے، آئی ایم ایف سے کمزور بنیادوں پہ معاہدہ بھی عمران صاحب کرکے گئے۔
Short Link
Copied