اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آج جو مسائل اور مشکلات ہیں ان کی وجہ عمران خان ہیں، وہ ملک کے حالات تباہ کرکے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان سڑکوں پر جانا چاہتے ہیں تو ان کی مرضی، وہ ملک کےحالات تباہ کرکے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان محسن نقوی کے خلاف سڑکوں پر جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں صرف ایک شخص کے نام پر کاٹا لگا اور وہ نواز شریف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی کے نام پر کاٹا لگانے کا حق صرف عوام کو ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان ایک دن بھی اپوزیشن میں نہیں بیٹھ پائے۔